حب دریجی کے مقام پر کار بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) حب دریجی کے مقام پر کار تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جا گریجس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئےجنہیں حب سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق، حب دریجی لینڈانی کے مقام پر کار تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دریجی نثار احمد لانگو کے مطابق حادثہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں قریبی گاؤں کے لوگ اور لیویز فورس پولیس انکی مدد کیلئے فوراً پہنچ گئے جبکہ ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پر روانہ ہو گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر دریجی کے نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال حب منتقل کیا جائے گا جان بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق ہے جوکہ حب شہر کے رہائشی ہیں۔