ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اسی جذبے کے تحت کریں گے، اہلیان چمن

ہفتہ 13 اپریل 2024 22:00

ًچمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) حالیہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران تقریبا رات گئے سے آج پورا دن درہ کوژک کے مقام کوئٹہ چمن شاہراہ پر انتظامیہ، این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے نے مل کر ہیوی مشینری کے ذریعے برساتی نالوں کی وجہ سے لائی گئی بجری پتھروں اور کیچڑ وغیرہ سے روڈ کو کلئیر کرتے رہیے اور طوفانی بارش کے دوران تمام اہلکاروں کی انتھک محنت کی وجہ سے قومی شاہرا پر ٹریفک رواں دواں رہی اور کسی مسافر کو کوئی مشکل اور حادثہ پیش نہیں آیا ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر اے ڈی سی چمن محمد عارف کاکڑ نے آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لینے والے آفیسران اور اہلکاروں کی کام کی نگرانی اور حوصلہ افزائی کی اے ڈی سی نے کہا کہ حالیہ طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے قومی شاہرا پر ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت چمن سمیت شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوچکاہے درہ کوژک ٹاپ خواجہ عمران توبہ اچکزئی کی تمام روڈز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران عوام کی حفاظت کے لیے مختلف علاقوں میں برسر پیکار ہیں اور بارشوں کا امکان ہے ضلعی انتظامیہ چمن کی کامیاب کوششوں سے قومی شاہراہ درہ کوژک ٹاپ سر کے دونوں اطراف آخر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال ہے اے ڈی سی نے کہا کہ چمن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں اور لیویز فورس کی جوانوں کی کارکردگی بھی قابل تحسین رہی حالیہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران بہترین کارکردگی پر اہلیان چمن نے ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اسی جذبے کے تحت کریں گے