غ*انتخابات سے پہلے کے گئے دعوے اور وعدے دھرے رہ گئے ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ئ*گیس اور بجلی کی بل میں ناروا ٹیکسز سے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے ،عبدالقادر لونی

ہفتہ 13 اپریل 2024 22:40

لله*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے نائب بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی ،مرکزی سکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ،حاجی حیات اللہ کاکڑ ،سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی ،نے کہا کہ عیدورمضان المبارک کے مہینے کے اخراجات سینڈال عوام کو حکومت نے قوم کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے جو بھی اقتدارسنبھالتا ہے، مہنگائی اور ٹیکسوں سے خسارے کا نزلہ غریب عوام پر گرا دیتاہے انتخابات سے پہلے کے گئے دعوے اور وعدے دھرے رہ گئے تین سویونٹ بجلی گیس کیبل معاف کی وعدیاڑگئے انہوں نے کہا کہ غریب پہلے ہی ناانصافی اور بحرانوں کی چکی میں پسا ہوا ہے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ گیس اور بجلی کی بل میں ناروا ٹیکسز سے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف مہنگائی دوسری طرف آئے روز گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی پوری کریں یا گیس اور بجلی کے بل ادا کریں۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہزاروں روپے ناروا ٹیکسز کی وصولی، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک اورقوم کو آئی ایم ایف کے گروی میں رکھ دیا ہے آئی ایم ایف کے خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اداروں کی نجکاری قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا اور یہ سولہ مہینوں حکمرانوں کی بدعنوانی کا نتیجہ ہے نجکاری سے رہی سہی معیشت کو بھی زمین بوس کر دیگا انہوں نے کہا کہ سامراجی معاشی اداروں کی ایماء پر قوم کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے معاشی ترقی کی طفل تسلیوں سے قوم کو دھوکہ دے رہاہے اور قوم دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف کی غلام بن چکے ہیں قوم ایک نہ ختم ہونے والی دلدل کی طرف دھکیل دیا گیا اور اقتدار میں آتے ہی بحران دربحران اور کشیدگی کے مناظر دیکھنے کو ملے سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر غربت کی لکیر پر زندگی گزارنے والے سبھی مہنگائی کے ہاتھوں ایک اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ کے دس فیصدبل نذیراغاآیڈوکیٹ کی اپیل کے تحت توعوام نے رمضان المبارک میں لائنوں میں گذاردئیے مزیدبل عدلیہ معاف کردے۔