بھارت کے ورسٹائل اداکار سیاجی شندے کی ہنگامی اینجیوپلاسٹی

اتوار 14 اپریل 2024 10:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) بھارت کے ورسٹائل اداکار سیاجی شندے کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاجی شندے کو دو روز قبل سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سیاجی شندے نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے نیک تمنائوں پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب میں بہت بہتر ہوں، فکر کی کوئی بات نہیں، آپ کو محظوظ کرنے جلد آئوں گا۔معروف کامیڈین سنیل گروور نے سیاجی کے پیغام پر ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :