چیئرمین سینیٹ کا ملک کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اتوار 14 اپریل 2024 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مقامی ادراے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں ، عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹائیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسئلہ ہیں ، مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کا کم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنج کا سامنا ہے ۔