kجنگ کے بجائے انسانی حقوق مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ

م*مشرق وسطی میں پھیلنے والی جنگ کے شعلے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لینگے ‘ فائق شاہ

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پھیلنے والی جنگ کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، عالمی ادارے، ایٹمی ممالک اور مسلم اُمہ کردار ادا کرے اور اسرائیل کی جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم ختم کروائے، مسئلے کا حل نکالنے کیلئے انسانی حقوق کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے مذہب یا اسلاموفوبیا کی بنیاد پر آگ نہ بڑھکائی جائے، پاکستان، سعودی عرب، مصر، ترکی اور چین کردار ادا کر سکتے ہیں، خطہ عالمی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، انسانیت، معاشرت اور معیشت سب تباہ ہو گا، اربوں انسانوں میں بھوک اور افلاس پھیلی گی، ایرانی حملے کے بعد تحمل سے مسئلے کا حل نکالا جائے ایڈونچر سے نقصانات ہوں گے، طاقت صرف مشترکہ کوششوں اور الٹی میٹم سے مل سکتی ہے مسلم ممالک مل کر فیصلہ کریں او آئی سی اور عرب لیگ فوری اقدامات کرے حالات بگڑ گئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا نہتے فلسطینیوں پر ظلم بڑھتا جائے گا، جو پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہیں وزیر پاکستان دورہ سعودی عرب پر اس مسئلے کو او آئی سی میں اٹھائیں ایک مشترکہ فیصلہ ہی امن اور مسئلے کا حل ہے۔