ا* بنوں کی ترقی میں درانی خاندان کا کلیدی کردار ہے، ملک ابرار خان

Sہمیں عوامی خدمت عزیز ہے کرسی اور اقتدار آنی جانی چیزیں ہے قوم کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کی طرح بھرپور انداز سے اپنا کردار ادا کرینگے، رہنما جمعیت علمائے اسلام

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

ڑ*بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما سابق ناظم ملک ابرار خان نے کہا ہے کہ بنوں کی ترقی میں درانی خاندان کا کلیدی کردار ہے ہمیں عوامی خدمت عزیز ہے کرسی اور اقتدار آنی جانی چیزیں ہے قوم کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کی طرح بھرپور انداز سے اپنا کردار ادا کرینگے جب تک زندہ ہے جمعیت علماء اسلام اور درانی خاندان کے ساتھ ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ عادل ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک غلام خان سمیت دیگر مشران موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور اقتدار میں بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے 50سالہ محرومیوں کا ازالہ کرکے ترقی کی رہ پر گامزان کیا جسکی وجہ سے بنوںمیں زندگی کے تمام بنیادی سہولیات میسر ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے خواتین یونیورسٹی کالجز صحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات درانی خاندان کے خدمت کے تسلسل کا ثبوت ہے جس سے انکار کرنے والے سیاست سے واقف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیکر مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی نے کارکنوں کی آواز پر لبیک کہا ہے اب ان شاء اللہ عوامی طاقت سے موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے مولانا کے اعلان کردہ احتجاجی جلسوں میںبھرپور شرکت کرینگے اور حکمرانوں کو بتائینگے کہ ملک میں اصل عوامی طاقت مولانا اور درانی کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ نہ ہونے کے بائوجود بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا اور مرتے دم تک عوام کے مسائل کے حل اور محرومیوں کے ازالے کیلئے جدوجہد کا سلسلہ بدستور جاری ہوگا