Iایتھوپیا ،سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

6ادیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) ) ایتھوپیا کے وسطی علاقے اورومیا میں ایک سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق اورومیا ریجن میں ویسٹ ارسی زون پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کمال امان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سڑک حادثہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک بس سڑک کے مخالف سمت سے سفر کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک او رزخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے متاثرہ بس ڈرائیور کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث پیش ا?یا ہے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایتھوپیا دنیا میں سب سے کم فی کس کار کی ملکیت کی شرحوں میں سے ایک ہے تاہم خراب سڑکوں، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، حفاظتی قوانین پر عمل درآمد میں لاپروائی اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے ناقص نظام کی وجہ سے یہاں مہلک ٹریفک حادثات نسبتاً عام ہیں۔