ق*پارلیمنٹ کا مشترکہ ری شیڈول،16کے بجائی18 اپریل کوہوگا، صدر زرداری خطاب کریں گے

ةگلگت اور آزاد کشمیر کے وزرائے اعظم ،گورنرز،وزیراعلی،تینوں مسلح افواج کے سربران شرکت کریں گے ؔاپوزیشن کی احتجاج کی منصوبہ بندی ،حکومتی اور بالخصوص پیپلز پارٹی نے بھر پور جواب کیلئے تیاری مکمل کرلی

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کردیا گیا،ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق مشترکہ اجلاس 16 اپریل کی بجائے 18 اپریل کو ہوگا ،نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ،۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میںگلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کے وزرائے اعظم ،چاروں صوبوں کے وزراعلیٰ ،گورنرز سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے جبکہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی سفیروں کیلئے مہمان گیلری میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ میڈیا پرسنز اور مہمانوں کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے ۔

اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے موقع پر احتجاج کی منصوبہ بندی کر لی۔ جبکہ حکومتی اراکین خصوصاً پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہی