چیئرمین سینیٹ کا آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں چیرمین سینیٹ نے کہاہے کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں انہوں نے کہاکہ مقامی ادراے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹائیں انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات ایک عالمی مسلہ ہیں پاکستان کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کا کم کیا جا سکتا ہے۔