صدر مملکت آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہائوس میں پرچم کشائی

اتوار 14 اپریل 2024 19:20

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہائوس میں پرچم کشائی کی۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نوڈیرو ہائوس پر قومی پرچم کو بلند کیا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کے موقع پر سندھ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے صدر مملکت کو سلامی دی۔صدر مملکت نے ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،فریال تالپور، اور سندھ حکومت کے اعلی عہدے دار بھی موجود تھے ۔