ایرانی حملے پر جوابی ردعمل:اسرائیلی قیادت میں اختلافات‘سنیئروزراءکادفاعی کابینہ کے فیصلوں پرعدم اطیمنان‘حملے کا ”بڑا اور ہولناک“ جواب دیا جائے

اسرائیل کو ایرانی حملے روکنے کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کرنا پڑے‘کابینہ میں اختلافات جنگی کونسل کو ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے حوالے سے فیصلے کرنے کی اجازت دینے پر سامنے آئے . اسرائیلی ٹی وی چینل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 14 اپریل 2024 19:24

ایرانی حملے پر جوابی ردعمل:اسرائیلی قیادت میں اختلافات‘سنیئروزراءکادفاعی ..
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل۔2024 ) اسرائیل نے ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے دوران تمام اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی تھے وہ بمباری میں تباہی کے خوف سے ہوائی اڈوں پر نہیں آئے.

(جاری ہے)

عبرانی نشریاتی ادارے نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے اسرائیل کے باہر 100 سے زائد ایرانی ڈرونز کو روکا ادھر اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے جنگی کونسل کو ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے حوالے سے فیصلے کرنے کی اجازت دینے کے اعلان پر قیادت میں اختلافات سامنے آئے ہیں سکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور اسرائیلی دفاعی کابینہ کے رکن بینی گینٹز کو اسرائیل پرکیے گئے ایرانی حملے کے ردعمل کے بارے میں مناسب فیصلے کرنے کی اجازت دی ہے.

تاہم کچھ شخصیات کو بہ ظاہر یہ فیصلہ پسند نہیں آیا کیونکہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے اس پر اعتراض کیا اسرائیلی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جنگی کونسل کو اپنے فیصلوں کی منظوری کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس طرح فوری فیصلے کرنے کا عمل مزید ہموار ہو جاتا ہے یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران نے ہفتے کی شام دیر گئے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی طرف درجنوں ڈرون اور میزائل داغنا شروع کر دیے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین گویر اور سموٹریچ نے گیلنٹ اور گینٹز کو نیتن یاہو کے ساتھ فیصلے کرنے کا اختیار دینے پر اعتراض کیا جبکہ کہ ایک اعلی اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملے کا ”بہت بڑا اور ہولناک“ جواب دیا جائے گاواضح رہے کہ وزیردفاع گیلنٹ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی دفاعی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا تھا. انہوں نے ”ایکس‘ ‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ کسی بھی دوسرے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کر چکے ہیں گیلنٹ نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت پر لائیڈ آسٹن اور امریکی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا.