Qنوشہروفیروز،سی آئی اے کی کامیاب کاروائی

ٓ 30 سے 40 کیسوں میں مطلوب تین ملزمان مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار اسلحلہ و کار برآمد

اتوار 14 اپریل 2024 19:25

ؔ نوشہروفیروز آن لائن) نوشہروفیروز سی آئی اے کی کامیاب کاروائی 30 سے 40 کیسوں میں مطلوب تین ملزمان مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار اسلحلہ و کار برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سی آئی اے پولیس انچارج اکبر چنہ سٹی انچارج اسد النبی کچی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سندھ کے مختلف شہروں میں ڈکیتی و رہزنی کی واردتیں کرنے والے گروہ کے کارندے برانچ موری روہڑی کنال کے قریب دیکھے گئے ہیں جس پر اکبر چنہ اسد النبی نے فوری طور پر نفری کیساتھ ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوئے ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ملزمان کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزمان سے تین عدد پسٹل گولیاں میگزین تالے ایک کورولا کار تالے کاٹنے والی کٹر سمیت دیگر سامان برآمد کیا ہے ملزمان میں لطیف پہنور غلام عباس کھوکھر علی حسن چانڈیو اور ڈرائیور نادر بگھیو ہیں جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی رفیق چانڈیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ سے جو سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں کرکے باآسانی فرار ہوجاتے تھے ان چاروں ملزمان پر سندھ کے مختلف شہروں میں 30 سے 40 مقدمات درج ہیں جن میں یہ پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے تینوں ملزمان کو سول ہسپتال نوشہروفیروز منتقل کردیا ہے پولیس کی بروقت کاروائی پر ایس ایس پی نوشہروفیروز نے پولیس پارٹی کو شاباش دی اور بروقت کاروائی کو سراہا۔