قومی اسمبلی کااجلاس (آج)طلب، آصفہ بھٹوزر داری حلف اٹھائیں گی

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر کو طلب کر لیاگیا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق (آج)پیر کی شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔