کراچی میں موسم خراب، متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیرکا شکار

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

کراچی میں موسم خراب، متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیرکا شکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اورکچھ تاخیرکا شکار ہوئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 503 منسوخ کردی گئی۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی سے لاہور اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 768 منسوخ ہوگئی۔اس کے علاوہ عراق سے کراچی آنے والی پرواز ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث آپریٹ نہ ہوسکی۔کراچی سے استنبول جانے والی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق شعبہ ائیر سائیڈ سمیت آپریشنل سیکشنز میں رین ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔