مئی کو کراچی میں عظیم الشان عوامی اسمبلی ہوگی، قاری محمد عثمان

تاریخ کے بدترین اور ریموٹ کنٹرول الیکشن کی دنیا بھر کی جمہوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کراچی میں رہی سہی کسر اتحادی جماعت کو نوازنے نے نکال کر رکھ دی

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ 2مئی کو کراچی میں عظیم الشان عوامی اسمبلی ہوگی۔ تاریخ کے بدترین اور ریموٹ کنٹرول الیکشن کی دنیا بھر کی جمہوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ کراچی میں رہی سہی کسر اتحادی جماعت کو نوازنے نے نکال کر رکھدی۔

وہ ضلعی نائب امیر مولانا عمر صادق کی رہائش گاہ پر جییوآئی ضلع کیماڑی ، پی ایسز اور جے ٹی آئی کی مجالس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں میزبان، مولانا شیرین محمد، سید اکبر شاہ ہاشمی، سید عبدالسلام شاہ، حاجی عزیرالرحمن دیشانی، مولانا کفایت اللہ، مولانا حفیظ اللہ لاشاری، حنیف اللہ عباسی، عزیرالرحمن عزیز، مفتی محمد اشرف، مولانا گل رفیق حسن زئی، مولانا ظاہر شاہ، جے ٹی آئی کے سید زاھد شاہ ہاشمی، حافظ محمد صدیق حمادی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی بھر میں جے یو آئی نے اتحادی جماعتوں کو ووٹ دیا جبکہ اتحادی جماعتوں نے میٹھے انداز میں جے یوآئی کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی 2023 کے ملک دشمن اقدامات کے بعد قوم پر امید تھی کہ 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ ہونگے مگر ایک ھفتہ نتائج تبدیل کئے جانے کے بعد قوم کی امیدیں ماند پڑ گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 مئی کو جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عوامی اسمبلی کو کامیاب بنانے کیلئے تمام پی ایسز کی مجالس عمومی، عاملہ اور یوسیز کی مجالس عاملہ اجلاسات منعقد ہوں گے، جن سے صوبائی امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ھالیجوی، جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو خصوصی خطاب کریں گے۔