لاہور ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے عامر تانبا نامی شخص کوزخمی کر دیا، مقدمہ درج

اتوار 14 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) لاہور کے علاقے سنت نگر اسلام پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عامر سرفراز تانبا نامی شخص کو زخمی کر دیا، پولیس نے عامر سرفراز تانبا کے بھائی جنید سرفراز کی مدعیت میں 2 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، عامر سرفراز نے پولیس کو بتایا کہ گھر کا گیٹ کھلا ہوا تھا اسی دوران موٹر سائیکل 125 پر سوار 2 نامعلوم افراد آئے، جن میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ دوسرے نے ماسک لگا رکھا تھا، حملہ آوروں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، ملزموں نے عامر تانبا کو 3 گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

عامر سرفراز تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔