ڑ*پی ٹی آئی نے پنجاب میں جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کمیٹی بنادی

ِپنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی۔ رہنمائ تحریک انصاف حماد اظہر کا بیان

اتوار 14 اپریل 2024 21:55

( لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کمیٹی بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر اور سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے کہا ہے کہ پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی، اس حوالے سے صوبے کی قیادت پر مشمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو جلسوں کے حوالے سے تمام حکمت عملی کی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، حافظ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، زین قریشی، احمد چھٹہ، ملک احمد خان بچھڑ، میاں اسلم اقبال، عون عباس بپی ، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن اتحاد کی جانب سے اگلا جلسہ رواں ماہ لاہور میں کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عمر ایوب نے اپوزیشن گرینڈ الائنس میٹنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس دوران پشین جلسے کی کامیابی کے بعد اگلا جلسہ پنجاب میں کرنے کے لیے گفتگو کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر برطانیہ مانچسٹر میں اہل خانہ سے ملنے گئے ہوئے ہیں، عمر ایوب سے ٹیلی فونک رابطے میں گرینڈ الائنس کی جانب سے اگلا جلسہ رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، اسد قیصر کی جانب سے لاہور جلسہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ پنجاب میں احتجاج شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے اور یہ مینڈیٹ اٴْن کے حلق سے چھین لے گئے اگر خان کی آزادی چاہتے ہوتو ہمارے ساتھ نکلو، تاریخ دلیر اور بزدل دونوں کو نہیں بھولتی، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ، ریٹرننگ افسران نے جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا۔