امریکی صدر کی دعوت ، عراقی وزیراعظم سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

پیر 15 اپریل 2024 10:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) امریکا کے صدر جو بائیڈن کی دعوت پر عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شیاع کے دورے کے موقع پر ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، سکیورٹی و دفاعی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلو شامل ہوں گے۔عراق میں امریکا کے زیر قیادت فوجی اتحاد کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان اقتصادی تعاون پر زور دیا جائے گا۔عراقی وزیراعظم کا یہ دورہ اقتصادی تعاون کو تقویت دینے اوردونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع ہے۔