پارلیمانی انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے،رمن بھلہ

پیر 15 اپریل 2024 11:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بھارت کےغیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبق سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلہ نے جموں کے علاقے گھو منحسن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے اورانہیں دھوکہ دینے پربی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو سبق سکھانے کے موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مقامی وسائل کے استحصال پر تشویش کا اظہار کیا اور زمینوں اور ملازمتوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرکے عوام مقامی زمینوں اور روزگار کے مواقع پر بیرونی اداروں کے قبضے کو برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں ان مسائل کے لیے لڑیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کی آواز سنی جائے۔