ہری پور پولیس نے گھریلو تنازعہ پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل برآمد

پیر 15 اپریل 2024 12:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرتے ہوئےآلہ قتل برآمد کر لیا ۔ ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ حطار کی حدود کامل پور میں 9 اپریل کو گھریلو تنازعہ پر ملزم بشارت نے اپنی بیوی کو آتشین اسلحہ سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے بھائی خضر حیات کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور اور ایس ایچ او حطار کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ او تھانہ حطار نے نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد بشارت ولد اکبر سکنہ کامل پور کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔مقدمہکی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔