Live Updates

پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا مریم نواز کا نیا دکھاوا ہے، بیرسٹر سیف

پیر 15 اپریل 2024 12:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا پنجاب حکومت کا نیا دکھاوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم کے ریٹ کم کر کے وزیراعلیٰ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اعلی مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات