Live Updates

پنجاب میں تندور مالکان کا حکومتی ریٹس پر روٹی دینے سے انکار

آٹا اگر سستا ہوا ہے تو ابھی ملا نہیں ،روٹی نان سستی کیسے دیں‘تندور مالکان

پیر 15 اپریل 2024 12:36

پنجاب میں تندور مالکان کا حکومتی ریٹس پر روٹی دینے سے انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب میں تندور مالکان نے حکومتی ریٹس پر نان اور روٹی دینے سے انکار کر دیا۔تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا اگر سستا ہوا ہے تو ابھی ملا نہیں جبکہ بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے ہوگئے تو روٹی نان سستی کیسے دیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہریوں نے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی اقدام قابل ستائش ہے مگر اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 100گرام روٹی 16روپے اور 120 گرام نان 20روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات