رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ راہگیر کی لاش ٹکڑوں میں بٹ گئی،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی

پیر 15 اپریل 2024 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) شمالی چھائونی کے علاقہ گلدشٹ ٹائون رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص رنگ روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جو موقع پر دم توڑ گیا، گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ راہگیر کی لاش ٹکڑوں میں بٹ گئی ۔متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔