جاپان کے ڈپارٹمنٹ اسٹورسے سونے کابنا کپ چورلے اڑا
خالص 24 قیراط سونے سے بنے چائے کے کپ کی قیمت65ہزارڈالر سے زیادہ ہے. سٹور ترجمان
میاں محمد ندیم پیر 15 اپریل 2024 14:19
(جاری ہے)
خالص 24 قیراط سونے سے بنا یہ چائے کا کپ ٹوکیو کی ایک بڑی چین، تاکاشیمایا کے ایک اسٹور سے غائب ہوا جہاں سونے کی بنی چیزوں کو فروخت کرنے کے لیے ان کی نمائش کی جارہی تھی تاکاشیمایا کے ایک ترجمان نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ کپ ،چمکیلے چائے کے اور کھانے پینے کے برتنوں اور صارفین کے لیےڈسپلے میں رکھی گئی ایک ہزار نادر اشیا میں مہنگا ترین تھا ترجمان نے بتایا کہ اس وقت اسے تالے کے بغیرایک شفاف باکس میں رکھا گیا تھا تاکہ صارفین اسے قریب سے دیکھنے کے لیے آسانی سے باہر نکال سکیں.
مقامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ کہ سیکورٹی فوٹیج میں ایک شخص کو اپنے بیگ میں کپ رکھتے اور موقع سے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے‘ترجمان نے کہا کہ نمائش جاری رہے گی لیکن تاکاشیمایا اپنی سیکیورٹی کو سخت کر دے گا سونے کی اشیا کی چوری کوئی نہیں بات نہیں 2019 میں برطانیہ کے بلینہم پیلس میں ہونے والی ایک نمائش سے خالص سونے کا بنا ہوا ایک انوکھا کموڈ چوری ہو گیا تھا جس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز بتائی گئی تھی. بلینہم پیلس لندن کے مغربی علاقے میں واقع ہے اسی محل میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل بھی پیدا ہوئے تھے سونے کا کموڈ اٹلی کے ایک فن کار ماو ریزیو کیٹیلن نے بنایا تھا اور اسے صرف دو روز قبل ہی بلینہم پیلس میں نصب کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ کموڈ چوری کرنے والے لوگ دو گاڑیوں میں آئے تھے جب کہ کموڈ پیلس کے نکاسی نظام سے جڑا ہوا تھا. پولیس کے مطابق کموڈ نکال کر لے جانے سے محل میں پانی بھر گیا جس سے اس تاریخی ورثے کو بھی نقصان پہنچا.مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.