Live Updates

نان بائی ایسوسی ایشن کا موقف مسترد کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری

نان بائی ایسوسی ایشن سے درخواست ہے حکومت کسی کے ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتی، عام آدمی کے ریلیف میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 15 اپریل 2024 15:01

نان بائی ایسوسی ایشن کا موقف مسترد کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل2024 ئ) صوبائی وزیراطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نانبائی ایسوسی ایشن کا موقف مسترد کرتے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن سے درخواست ہے حکومت کسی کے ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتی، عام آدمی کے ریلیف میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ 100گرام کی روٹی کی قیمت 16روپے مقرر کی گئی ہے، نان 20روپے میں دیا جائے گا۔

نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا جو حکم جاری کیا گیا ہے اس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔روٹی اور نان کی قیمت میں کمی باقاعدہ ہوم ورک کے بعد کی گئی ہے۔ جو بازار سے روٹی اور نان خریدتے ہیں ان کو بھی فائدہ ہونا چاہئے۔رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ 20کلو آٹے کی قیمت میں 500روپے کمی ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

جو مافیاز عوام کے ریلیف میں حائل ہوں گے ان کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سستی روٹی بھی وزیراعظم شہبازشریف کا ایک اچھا اور بہترین اقدام تھا اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہر دور میں ایئرایمبولینس کاکہا گیا مگر کوئی نہیں لایا۔مریم نواز کو وزارت اعلیٰ سنبھالے ڈیڑھ ماہ کاعرصہ ہوا ہے۔

مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام کے حوالے سے سب کو پیچھے چھوڑ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔، ایئر ایمبولنس چھوٹی جگہ پر لینڈ کر سکتی ہے، اس کو اترنے کیلئے رن وے کی ضرورت نہیں، یہ سہولت عوام کیلئے مفت ہوگی، تین ایئر ایمبولینسز اور 2 ہیلی کاپٹر ز ریسکیوکیلئے استعمال ہوں گے، ایئر ایمبولینس کیلئے مشقیں کروائی جارہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات