راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان گرفتار، 186افراد کے کوائف درج

پیر 15 اپریل 2024 17:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 16ملزما ن کو گرفتار اور 186افراد کے کوائف درج کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نےمرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 4ملزمان وقار،عمر،عبدالواجد اور عمران کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 35ہزار روپے،4موبائل ،13موٹرسائیکل اور4 مرغے بھی قبضے میں لے لیے۔

مندرہ پولیس نے والدین پر تشدد کرنے والےملزم خاقان شوکت کو والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت گرفتار کرلیا۔جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم نقاش کو گرفتار کر لیا۔اس کے علاوہ صدر واہ پولیس نے ملزم امیر خان سے 1 کلو 650 گرام چرس، ملزم بلال سے 520 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم سکندر سے 01 کلو 600 گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم آصف سے 650 گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم فاضل سے 520 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ گوجر خان پولیس نے ملزم شوکت سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا پولیس نے ملزم شاکر سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم حاشر سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم شمشیر سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم خلیل سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔دریں اثناءنصیر آباد پولیس کا کشمیر لائن اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا جس میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن میں 13گھروں، 15دکانیں، 21کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور186 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔