سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کوچیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 14روز کے لیے ملتوی کردی

پیر 15 اپریل 2024 17:17

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کوچیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 14روز کے لیے ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کوچیلنج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہماری درخواست پر 15 سالہ بچی 3 ماہ بعد بازیاب ہوئی۔ بچی کراچی سے پنجاب منتقل ہوئی اور اس کی جبری طور پر شادی کردی گئی۔ عدالتی حکم اور بچی کی مرضی پر اسے واپس اس کے والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔ آج ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے رپورٹ جمع کرانا تھی۔ جواب جمع کرانے کے لیئے ایڈوکیٹ کی جانب سے وقت مانگ لیا گیا۔ عدالت نے سماعت 14 روز کے لیئے ملتوی کردی۔