چھینی گئی موٹر سائیکل کا چیچس کچرا کنڈی میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب واقع کچی آبادی میں بھی موٹر سائیکل چوروں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں

پیر 15 اپریل 2024 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں چھینی گئی موٹر سائیکل کا چیچس کچرا کنڈی میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل لفٹر گینگ نے اپنی مجرمانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب واقع کچی آبادی میں بھی موٹر سائیکل چوروں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کم عمر لڑکے کے ذریعے مسروقہ موٹر سائیکل کا چیچس کچرے میں ڈالے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے کچی آبادی میں لا کر کھول دیتے ہیں۔ملزمان موٹر سائیکل کے پارٹس کباڑ میں فروخت کرتے ہیں اور چیچس کچرے میں پھینک دیتے ہیں، دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :