پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

پیر 15 اپریل 2024 17:19

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر تے ہوئے 700 مضر صحت قلفیاں تلف کر دیں۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈی جی خان،مظفرگڑھ،راجن پور اور لیہ میں ریسٹورنٹس،ڈیری پروڈکشن یونٹ،بیکریوں کی چیکنگ کی، کوئٹہ روڈ ڈی جی خان میں ہوٹل کو کھانے پینے کی اشیا ڈھانپ کر نہ رکھنے،کوکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے جبکہ جام پور روڈ ڈی جی خان میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر یکساں 10 ہزارروپے ،کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 2 بیکریوں کو زائد المیعاد کاربونیٹڈ مشروبات فروخت کرنے پر 20 ہزار اور جی ٹی روڈ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ناقابلِ سراغ مصالحے فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے ، ہیرہ اڈہ لیہ میں ڈیری پروڈکشن یونٹ کو قلفیوں کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے،قلفیوں کی برکس ویلیو بھی معیار سے کم ہونے پر 15 ہزارروپے جرمانہ ،ضیاشہید چوک،روجھان راجن پور میں 2 بیکریوں کو خوراک میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے،گندے فریزر میں کھانے پینے کی اشیا رکھنے پر 40 ہزارروپے ، فاضل پور،بودلہ کالونی راجن پور میں2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنیز نمک کا استعمال کرنے،آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 25 ہزارروپے ،انڈس ہائی وے پر واقع شوارما پوائنٹ کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 15 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔