ہم اہل اسلام اور کراچی کے نقوس قدسیہ کے دل و جان سے مشکور ہیں ،مدیران دینی جامعات

پیر 15 اپریل 2024 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال کراچی کے مدیر الجامعہ پروفیسر محمد سلفی ، مدیر اعلیٰ معھد السلفی گلستان جوہر کراچی علامہ عبداللہ ناصر رحمانی ، جامعہ الدرا سات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری ، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مدیر الشیخ آصف محمود، جامعةالاحسان کے مدیر الشیخ محمد احسن سلفی ، قرآنک اسلامک سینٹر کے مدیر و منتظم اعلیٰ مفتی صہیب شاہد دہلوی ، اذان اسلامک انسٹی ٹیوٹ کی مدیر اعلیٰ الشیخ کاشف نسیم دل کشاء ، المعھد الشیخ بدیع الدین الاسلامی کوئٹہ ٹاؤن کراچی کے مدیر مولانا عبدالحق ، جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی ، بروج اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو طٰہٰ احمد پاشا و دیگر دینی جامعات اور دینی اداروں کے سر براہان علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سمیت" مدارس دینیہ" کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے اہل اسلام اور اہل ثروت ، مخیر حضرات اور اپنی معزز ماؤں بہنوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے دینی جامعات میں تشریف لا کر اہل حدیث مسلک کے جید اور مستند علماء کرام سے مشاورت و رہنمائی حاصل کر نے کے بعد زکوٰة ، فدیہ ، صدقہ فطر ، و دیگر عطیات دینی طلباء ، طالبات اور دینی جامعات کے اساتذہ کرام کی دینی اور دنیاوی کفالت سے ماہ صیام میںعہدہ بر آں ہوئے ہیں ہم کراچی اور صوبہ سندھ کے تمام دینی جامعات کے رئیس الجامعات ، و مدیران جامعات اور عاملین زکوٰة ان نفوس قدسیہ کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے اس مرتبہ خصوصی طور پر دینی مدارس کے ساتھ حتی المقدور تعاون فر ما کر ہمارے دینی حوصلوں کو ایک نئی جلا بخشی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اہل کراچی کی ان دینی و سماجی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہ کر سکیں گے ۔