ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں پنجاب پولیس نے لڑکی اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

Ameer Hamza امیر حمزہ پیر 15 اپریل 2024 16:34

ٹوبہ ٹیک سنگھ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2024ء )   پیرمحل میں پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔۔عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے پنجاب پولیس نے عورتوں اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا۔پنجاب پولیس کے افسران نے ایک ہی کیس میں مختلف اوقات میں 45لاکھ 20ہزار بھتہ لے لیا پولیس بھتہ خور گینگ میں دو ایس ایچ اوز سمیت 11نامزد اور تین نامعلوم شامل پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کہ پولیس افسران اور دیگر ملازمین نے شہری کو بلیک میل کر کے 45لاکھ 20ہزار روپے بھتہ وصول کیا لیا شہری کو لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا گیا ہے ایک ہی شہری سے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او پیرمحل ابتسام الحق ایس ایچ او تھانہ اروتی سب انسپکٹر رضوان سیکیورٹی آفیسر تھانہ رجانہ وقار شاہ گن مین یحییٰ کانسٹیبل پولیس لائن شہزاد میو ثناء اللہ، جاوید شیری ,اقرا بی بی جبکہ ایک اشتہاری مجرم نازو ہراج اور نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر نیئر شاہ شیرازی کے خلاف ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 384٫506 ٫148٫149 اور 155 سی دفعات کے تحت عثمان منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا