جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

پیر 15 اپریل 2024 17:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔محکمہ سول ڈیفنس نے کاروائی کرتے ہوئے ابتک شہر میں 34 ریفلنگ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا،سلنڈرز و دیگر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹس قائم کرنے پر 4 مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کارروائی کے دوران ایل پی جی سیلنڈرز کے ساتھ 18 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کروا دیا گیا۔گاڑیوں سے سلنڈز نکالنے کے بعد قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ابتک 11 گاڑیوں کے مالکان پر مقدمات درج کئے ہیں۔شہریوں سے بھی التماس ہے اگر گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سیلنڈر نصب ہیں تو فوری0300,9601652 پر اطلاع کر کے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

(جاری ہے)

شہری بھی ایل پی جی سیلنڈرز پر چلنے والی گاڑیوں پر سفر کرنے سے پرہیز کریں، گاڑیوں میں ایل پی جی سیلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والوں اور گاڑی مالک پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔شہریوں کے تحفظ کیلئے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہری خود بھی سیلنڈرز ریفلنگ کے عمل سے اجتناب کریں،غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹس کی اطلاع شہری اس نمبر پر 0343,9793593 کریں۔غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹ قائم کرنے کیلئے رینٹ پر جگہ دینے والے اور پوائنٹ مالک کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔\378