سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

پیر 15 اپریل 2024 19:12

سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مشرق وسطی ٰمیں بڑھتی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیاکے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے دفاع نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔دونوں رہنمائوں نے فوجی اور دفاعی شعبے میں سٹریٹجک شراکت داری اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا۔