آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

پیر 15 اپریل 2024 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہے گا تاہم لاہور سمیت چند مقا مات پر تیز ہواوں/ جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین22،فیصل آباد اور شیخوپورہ 05 ،جھنگ اور سرگودھا 04،جوہر آباد 03،حافظ آباد 02 )سیالکوٹ ایئر پور ٹ 02،سٹی 01 ( جبکہ لاہور میں 04 اور ساہیوال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18جبکہ زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 119فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ124، ذکی فا رمز 141،سی ای آر پی آفس 129،ریوینیو سوسائٹی 152،فدا حسین روڈ 146،ڈان بریڈ لاہور 152،ٹھوکر نیاز بیگ 139 اوربریڈ اینڈ بائونڈ لاہور میں 183ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔