پھولنگر،بچی کو بچاتے ہوئے ماں بھی ٹرین کی زد میں آگئی ،دونوں جاں بحق

پیر 15 اپریل 2024 20:00

پھولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ایدھی سنٹر پتوکی کے قریب بچی کو بچاتے ہوئے ماں بھی ٹرین کی زد میں آگئی ،ماں اور بیٹی دونوں جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ٹرین کی زد میں آکر ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئی ۔ریلوے ٹریک سے گزرتے ہوئے 35سالہ رخسانہ بی بی اپنی 8سالہ بیٹی اریبہ کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آئی ،ماں اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ریلوے پولیس نے جاں بحق فیملی کا تعلق پرانی شوگر ملز پتوکی سے بتایا ہے۔