ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ہے اب مسلم ممالک ساتھ دیں،علامہ شبیرحسن میثمی

اب مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چائیے ،سیکرٹری شیعہ علماء کونسل

پیر 15 اپریل 2024 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی مسلم ملک تو ان کی مدد کو پہنچااور قابض اسرائیل کے خلاف اقدام کیا ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے فلسطین پر مسلم ریاستوں کی خاموشی کو بزدلانہ اقدام قراردیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جواب دے کر صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز کر دیا ہے اب مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیںاب مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑے کھڑا ہونا چائیے ۔