بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی خودکفالت اور تعلیمی ترقی کے لئےجرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، گورنرعبدالولی خان
پیر 15 اپریل 2024 21:18
(جاری ہے)
صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کی بہتری کے حوالے سے ہم سب پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ہم اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مستحکم اور خودکفیل بنانے کیلئے افہام و تفہیم اور مشاورت سے مسقبل کا نیا ورژن فراہم کریں.
پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے تمام متعلقہ وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کی پاسداری یقینی بنائیں اور پڑھائی کے دوران بھی مختلف کلاسز میں جایا کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد اور تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جان محمد بلوچ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ گورنر بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ بڑے مقاصد کے حصول کو بڑے عزم سے ممکن بنایا جا سکتا. وقت آپہنچا ہے کہ ہم چھوٹے چھوٹے حقیر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی سوچ واپروچ کو اختیار کریں. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی محض ایک تعلیمی اور تحقیقی ادارہ نہیں بلکہ موجود یونیورسٹیز سے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگیاں بھی وابستہ ہیں لہٰذا اپنی قومی ترجیحات کا تعین کرنے اور بالخصوص یونیورسٹیز کے مالی، انتظامی اور تدریسی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنی ہوگی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ جسطرح ہم نے آل وائس چانسلرز کانفرنس کے انعقاد کی تھی بالکل اسطرح بہت جلد گزشتہ کانفرنس کے اختتام پر فراہم کردہ فیوچر روڈ میپ کے عملی نفاذ کیلئے تمام متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کی جائیگی. انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی مسائل بالخصوص تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے وفاقی اور صوبائی سطح پر رابطے کیے گئے ہیں توقع ہے کہ وہ درپیش مشکلات کے مستقل حل کیلئے اپنا بھرپور کردار بھی ادا کرینگے.متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.