میو نسپل کمشنر نیوکراچی ٹائون کا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ، بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 15 اپریل 2024 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) میو نسپل کمشنر نیوکراچی ٹائون صائم عمران نے بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیااور عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق میونسپل کمشنر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے بعدنیو کراچی ٹائون انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی انتظامات کے سبب ٹائون سے بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی دشواری پیدا نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ اور بلدیاتی اہلکار و افسران بارش کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی باآسانی ممکن ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ و افسران باہمی رابطے اور مربوط پلاننگ کے ساتھ پوری تندہی اور ایمانداری سے اپنے کاموں کو سر انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمدخان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمدعلی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالدشیخ، سی ایس آئی ریحان احمدو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔