Live Updates

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے خوشخبریوں کے دور کا آغاز,صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

پیر 15 اپریل 2024 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام دوست فیصلہ کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا روٹی 100 گرام 16 روپے اور نان 120 گرام 20 روپے کی قیمت پر فراہم کرنا غریب دوست اقدام ہے۔

حکومت پنجاب مہنگائی سے عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے شبانہ روز کام کررہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی و نان کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے اور روٹی و نان کی قیمتوں کو پانچ سال قبل والی قیمتوں پر کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کو ریلیف ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام دوست اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح ہم صرف باتوں اورعوؤں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں اور ہر آنے والے دن کے ساتھ مہنگائی کی چکئی میں پسی عوام کیلئے خوشخبریوں کا دور شروع ہو گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات