لاہور:رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

پیر 15 اپریل 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) شمالی چھائونی کے علاقہ گلدشٹ ٹائون رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص رنگ روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جو موقع پر دم توڑ گیا، گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ راہگیر کی لاش ٹکڑوں میں بٹ گئی ۔متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔