پشاور ، تھانہ گلبرگ پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 23:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پشاور تھانہ گلبرگ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں کو شراب سپلائی کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان آئزک نوبل اور ساحل آئزک کینٹ کے رہائشی ہیں اور موبائل فونز پر آرڈر وصول کرنے کے بعد گھر کی دہلیز پر شراب فراہم کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر آصف باغی روڈ ناکہ بندی پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر 21 بوتل شراب اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔