ڈپٹی کمشنر سوات کا موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تحصیل بابوزئی کے مختلف مقامات کا دورہ

پیر 15 اپریل 2024 23:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے سوات کانجو ایوب بریج اور مینگورہ خوڑ میں بمقام ملابابا، مکانباغ اور لنڈیکس میں پیدا ہونے والی طغیانی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور سیلاب کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور ساتھ ساتھ عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے سوات کے کنارے جانے سے گریز کریں ۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ندی نالوں / خوڑ اور دریا کنارے آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے موجودہ موسلادھار بارش کی صورتحال کے پیش نظر تمام محکموں کوہائی الرٹ رہنے اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے تمام مشینری تیاررکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ بروقت ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :