
ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں
وزیر ماحولیات کی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے ،24 گھنٹے کنٹرول روم کو فعال ،صوتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت
پیر 15 اپریل 2024 23:04
(جاری ہے)
وزیر جنگلات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں تمام صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں اور تمام واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اورمتاثرہ خاندانوں کیلئے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے حجرہ مکانباغ میں لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ انہوں نے عید الفطر بھی وہیں گزاری۔فضل حکیم خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اتوار کے روز وطن واپس پہنچے اور پیر کے روز اپنے حجرہ مکان باغ میں آنے والوں سے ملاقات کی اور لوگوں میں گھل مل گئے اور عمرہ اور عید کی مبارکباد وصول کی۔فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 نے سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے عیدالفطر کی چھٹیاں قربان کر دیں ہیں اور موسلادھار بارشوں میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ امدادی کاروائیوں میں بھی مصروف عمل ہیں جو خراج تحسین ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے مختلف حصوں 4 مئی تک بارشوں کا امکان
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.