پشاور موسلادھار بارشیں ‘ سڑکیں و نشیبی علاقے زیر آب

ناقص نکاسی آب نظام کی بدولت سڑکیں اور گلی کوچیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں تین روز سے جاری موسلادھار بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔

(جاری ہے)

ناقص نکاسی آب کے نظام کی بدولت سڑکیں اور گلی کوچیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش کے باعث بارش کا پانی سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھڑا ہو گیا جسکی وجہ سے لوگوں کو امد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم رہا جس نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا اور شہر تاریکی میں ڈوبا رہا بارش کے بعد ناقص نکاسی آب کی وجہ سے پشاور شہر کی سڑکیں مین جی ٹی روڈ،یونیورسٹی روڈ،ورسک روڈ،کوہا ٹ روڈ،شہر کی گلیاں کو چے،سردار کالونی ،اندرون شہر ،نواحی علاقوں، جنرل بس سٹینڈ پشاور اور صدر سمیت کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے یہ علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر پانی کھڑا رہنے کے باعث مختلف جگہوں پر گاڑیاں پھنس گئی جنہیں شہریوں نے اپنی مدد اپکے تحت نکالا ن جس سے شہریوں کو امد و رفت میں مشکلات درپیش رہین پشاور شہر میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں اور مختلف روٹس پر جگہ جگہ کھڑے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی دوسری جانب مسلسل بارشوں سے موسم بھی سرد ہو گیا ہے ۔