گورنرسندھ سے وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسمنٹ عبدالعلیم خان کی ملاقات

صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع،ایس آئی ایف سی کے منصوبوں، گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 15 اپریل 2024 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ عبد العلیم خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع،ایس آئی ایف سی کے منصوبوں، گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبوں کی تیاری خوش آئند ہے،ان سے صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ وفاقی وزیرعبد العلیم خان نے گورنر سندھ کے تمام منصوبوں کو بے مثال قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز نوجوانوں معاشی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کے لئے بھی سود مند ہوں گے۔