آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے

پیر 15 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر ایکشن لے کر فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چکوال کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد نواز نے سروس کی بحالی اور بیٹے کی بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے لاہو ٹریفک پولیس کے وارڈن عدیل کی این او سی حصول کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے فیصل آباد کے سب انسپکٹر جاوید اختر (ریٹائرڈ) کے بیٹے کی بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

راولپنڈی کے سب انسپکٹر آصف محمود اور گجرات کے سب انسپکٹر غلام شبیر کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ سب انسپکٹرز غلام شبیر اور محمد یاسین کی بطور انسپکٹر پروموشن درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ضروری کاروائی سے ریلیف کی ہدایت دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی افسران کو تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کاروائی سے فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح، تمام درخواستوں پر ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔