ڈپٹی کمشنر سوات کا بارشوں کے پیش نظر تحصیل بابوزئی کے مختلف مقامات کا دورہ

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے حالیہ موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تحصیل بابوزئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے سوات کانجو ایوب بریج اور مینگورہ خوڑ میں بمقام ملابابا، مکانباغ، لنڈیکس اور بنگلہ دیش میں پیدا ہونی والی طغیانی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور سیلاب کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی اور ساتھ ساتھ عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے سوات کے کنارے جانے سے گریز کریں اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر سوات نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ندی نالوں / خوڑ اور دریا کنارے آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت جاری کئیں۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے موجودہ موسلادھار بارش کی صورتحال کے پیش نظر تمام محکموں کوہائی الرٹ رہنے اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے تمام مشینری تیاررکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ بروقت ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔