سوات، شوہر نے سالے سے مل کر بیوی کو آشنا سمیت قتل کردیا

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ڈھیرئی میں شوہر نے سالے سے مل کر گھر سے نکلنے والی بیوی کو مبینہ آشنا سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔دونوں ملزمان کو کانجو پولیس نے گرفتا رکرلیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ کانجو رحیم خان کے مطابق دوہرے قتل کی واردات ڈھیرئی میں کباب فروش کی دکان میں پیش آئی ۔

(جاری ہے)

جہاں ملزم عابداللہ سکنہ خاگرام دیراپر نے اپنے سالے شیردل سکنہ سم دیولئی سوات نے فائرنگ کرکے اپنی ایل بچی کی بیوی مسماة (ج) اور اس کے مبینہ آشنا اکیس سالہ ابوذرسکنہ بیش بنڑ کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ملزمان جائے واردات کے بعد فرارہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کرکے دونوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کے مطابق مقتولہ بغیر اجازت کے 18مارچ کو مقتول کے ساتھ گھر سے نکل کر فرار ہوگئی تھی ۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔