الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد برازیل پہنچ گیا

پیر 15 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد برازیل پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں برازیل پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ای سی پی وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز چوہان، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)خضر عزیز اور ندیم زبیر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق برازیل اور بھارت ای وی ایم کا استعمال طویل عرصے سے کررہے ہیں، 2023 میں ای سی پی ٹیم کو دورہ برازیل کی منظوری دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی مصروفیات کے باعث 2مرتبہ دورہ برازیل ملتوی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پائلٹ پراجیکٹ کرنا ہے۔